(یو این آئی) مہاراشٹر میں ممبئی کے ار ن میں دو دن قبل نظر آئےپانچ مشتبہ دہشت گردوں کو تلاش کرنے میں مصروف مختلف جانچ ایجنسیوں کو ابھی تک ان کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔
ذرائع کے مطابق بحریہ نے سرکاری طور پر کل شام کو تلاشی مہم بند
کردی تھی لیکن دیگر ایجنسیوں کی تلاشی مہم جاری ہے۔
واضح رہے کہ یہاں سے 50 کلومیٹر دور ارن میں اسکولی طلبہ نے پانچ مشتبہ دہشت گردوں کو دیکھا تھا اور ان کی اطلاع کے بعد ہی دہشت گردوں کو تلاش کرنے کی کارروائی شروع کی گئی تھی۔